چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس امین الدین خان کی روس میں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت

سینٹ پیٹرزبرگ (وائس آف رشیا) روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں جاری 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم (ILF) 2026 میں پاکستان کی اعلیٰ عدالتی قیادت نے شرکت کی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان جسٹس امین الدین خان نے روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے ہمراہ عالمی قانونی فورم میں شرکت کی۔

فورم میں دنیا کے مختلف ممالک سے چیف جسٹس صاحبان، ججز، قانونی ماہرین، حکومتی نمائندگان اور بین الاقوامی اداروں کے وفود شریک ہیں، جہاں انصاف، قانون کی حکمرانی، آئینی امور اور عالمی قانونی تعاون کے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی عدالتی قیادت کی شرکت پاکستان اور روس کے درمیان ادارہ جاتی روابط، قانونی تعاون اور عالمی سطح پر عدالتی مکالمے کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

فورم کے پہلے روز مختلف ممالک کے وفود کے درمیان ملاقاتیں ہوئیں جبکہ اختتامی مرحلے میں پلینری سیشن منعقد ہوا، جس میں عالمی قانونی مسائل اور تعاون کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں