ماسکو(وائس آف رشیا) روسی فیڈریشن کونسل کی اطلاعاتی پالیسی کمیٹی کے چیئرمین الیکسی پشکوف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران میں پرو امریکی قوتوں کا اقتدار میں آنا ممکن نہیں۔
انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران ایسی کسی سیاسی تبدیلی کا تصور نہیں کیا جا سکتا جو ایران میں امریکہ نواز قوتوں کو اقتدار تک پہنچا دے۔
امریکہ کے اہداف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پشکوف نے کہا کہ جب تک ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں ہوتی، واشنگٹن اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر موجودہ ایرانی قیادت برقرار رہتی ہے اور جنگ کے بعد بھی آبنائے ہرمز پر تہران کا کنٹرول قائم رہتا ہے تو یہ امریکہ کی سیاسی شکست کے مترادف ہوگا۔









