ڈرائیور لیس ٹیکنالوجی میں روس کی پیشرفت، صدرپوتن بھی متاثر

ماسکو (وائس آف رشیا) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ خودکار اور ڈرائیور لیس نظاموں کی نئی روسی ٹیکنالوجی نہ صرف متاثرکن ہے بلکہ مستقبل کی معاشی ساخت کو بھی تبدیل کر رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے ڈرائیور لیس اور خود مختار نظاموں کی ترقی سے متعلق اجلاس سے قبل تکنیکی نمونوں کے مشاہدے کے بعد کہی۔ پوتن کے مطابق انہیں مختلف شعبوں میں ان ٹیکنالوجیز کے استعمال کے عملی مظاہرے دکھائے گئے جن میں زرعی پیداوار میں درستگی (Precision Agriculture)، جنگلات کا تحفظ، تعمیرات, شہری انتظامات اور سکیورٹی سسٹم شامل ہیں۔

صدر پوتن نے کہا کہ انجینیئرز اور ڈویلپرز کی “جرأت مندانہ سوچ اور وسیع ویژن” قابلِ ستائش ہے اور جن ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ کیا گیا وہ معاشی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی لا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان نظاموں کا دائرہ کار اب براہ راست حقیقی معیشت تک پہنچ چکا ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں خودکار اور ڈرائیور لیس ٹیکنالوجی کی قومی صنعت کی تیز رفتار ترقی کا موضوع شامل ہے، جسے روس مستقبل کی اسٹریٹجک ٹیکنالوجی قرار دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں