ماسکو: روس نے یوکرینی حملوں کی شدید مذمت کردی

ماسکو (رپورٹ) روسی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے بحیرۂ اسود میں تیل بردار جہازوں اور نووروسیسک میں قازقستان کے زیرِ استعمال کیسپیئن پائپ لائن کنسورشیم کی تنصیبات پر حملے قابلِ مذمت دہشت گردانہ کارروائیاں ہیں۔

ترجمان ماریا زخارووا کے مطابق ان حملوں میں وہ تنصیبات نشانہ بنیں جو عالمی توانائی کی ترسیل کا اہم حصہ ہیں اور جن پر کبھی بھی کوئی بین الاقوامی پابندی عائد نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں نہ صرف خطے کے لیے خطرناک ہیں بلکہ عالمی توانائی سلامتی کے لیے بھی چیلنج ہیں۔

ترجمان کے مطابق قازقستان کی وزارتِ خارجہ نے بھی پائپ لائن پر مسلسل تیسرے حملے پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، جبکہ ترکی نے بھی ان واقعات پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔

روس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کی مذمت کرے جو توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر خطے میں عدم استحکام پیدا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں