بشکیک (وائس آف رشیا ) روسی صدر کے ترجمان دمتری پسکوف نے کہا ہے کہ امریکہ میں یوکرین امن عمل کے لیے بات چیت کر رہے امریکی صدر کے ایلچی سٹیو وٹکوف کی برخاستگی کے مطالبات کا مقصد امن کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔ یہ مطالبات اس کے بعد سامنے آئے جب وٹکوف اور روسی صدر کے معاون یوری اوشابوف کے مبینہ گفتگو کے ٹرانسکرپٹس لیک ہوئے۔
پسکوف نے کہا کہ اس معاملے میں کچھ زیادہ پریشان کن نہیں ہے اور صدر ٹرمپ نے حال ہی میں وٹکوف کے دفاع میں بالواسطہ طور پر بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کار کا کام ہی یہی ہوتا ہے کہ وہ مختلف پہلوؤں پر بات کرے۔
کریملن کے ترجمان کے مطابق وٹکوف کی برخاستگی کے مطالبات بنیادی طور پر امن عمل کی موجودہ پیش رفت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، اور بہت سے لوگ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں تاکہ اس عمل کو سبوتاژ کیا جا سکے۔









