ماسکو(وائس آف رشیا) کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے حوالے سے اپنے اہداف مذاکرات کے ذریعے حاصل کرنے میں سنجیدہ دلچسپی رکھتا ہے اور بات چیت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
پیسکوف کے مطابق ہم مذاکراتی عمل کے لیے مکمل طور پر کھلے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اپنے مقاصد سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حاصل کیے جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے پر روس کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور صدر ولادیمیر پوتن متعدد بار اس کی توثیق کر چکے ہیں۔
پیسکوف نے کہا کہ روس اسی مؤقف پر مستقل طور پر قائم ہے اور سیاسی حل کو ترجیح دیتا ہے۔









