ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے کی “کھلی کچہری” کمیونٹی کے مسائل پر بات چیت

ماسکو(وائس آف رشیا) پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے آج ماسکو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جن میں ویزا، تجارتی امور اور دیگر کمیونٹی مسائل شامل تھے۔ سفیر ترمذی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سفارتخانہ روسی فیڈریشن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو خصوصی توجہ دے رہا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

سفیرپاکستان نے کمیونٹی کے اراکین کو بھی دعوت دی کہ وہ اپنے نامکمل یا حل طلب مسائل کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ سفارتخانہ انہیں مؤثر طریقے سے حل کر سکے۔

پاکستان کے سفارتخانے نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ وہ ماسکو میں مقیم پاکستانیوں کی خدمت اور حمایت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں