ماسکو (وائس آف رشیا) روس کے پرم ریجن میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
ریجنل ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ Kostroma سے Perm تک جانے والی R-243 ہائی وے کے 55 کلومیٹر پر پیش آیا، جہاں ایک ٹرک اور GAZelle NEXT مسافر بس میں تصادم ہوا۔
واقعے کے بعد ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے سبب سڑک پر ٹریفک کی روانی سست ہو گئی ہے۔









