وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ روس 2026 کی پہلی سہ ماہی میں‌متوقع ہے، سفیر فیصل نیازترمذی کی روسی نیوزایجنسی تاس سے گفتگو

ماسکو (وائس آف رشیا) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا روس کا سرکاری دورہ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے، یہ بات پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی روسی نیوز ایجنسی تاس سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان کے روس کے دورے پر کام کر رہے ہیں، جو2026 کی پہلی سہ ماہی میں ہوگا. انہوں نے روس کے ساتھ دوطرفہ تعاون کی ترقی کو سراہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا روس کے ساتھ تعلق بہت پرانا ہے، کیونکہ ان کے والد سوویت یونین میں پائلٹ تھے۔ ان کے مطابق ان کی پہلی سائیکل، پہلا ٹی وی، پہلا ایئر کنڈیشنر اور دیگر کئی چیزیں سوویت یونین سے آئی تھیں۔ فیصل نیاز ترمذی نے روسی ادب کے بھی بڑے شوقین ہونے کا ذکر کیا اور فیودور دوستوایفسکی، لیو ٹالسٹائی اور میخائل شولخوف کے اہم کام پڑھے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ انہیں روس واپس آ کر یہاں کے تمام عمل کا حصہ بننے پر بہت فخر ہے۔ وہ روس میں پہلے ہی دو ہفتے سے موجود ہیں، اور انہوں نے سامارا اور کالوگا کے شہروں کا دورہ کیا، جبکہ کازان کا سفر کل متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں