پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی روسی فیڈریشن کونسل کے نائب چیئرمین سے ملاقات، پاکستان اور روس کے تعلقات کے فروغ پر اتفاق

ماسکو (وائس آف رشیا) روس میں پاکستان کے سفیر عزت مآب فیصل نیاز ترمذی نے آج روسی فیڈریشن کونسل کے نائب چیئرمین سینیٹر کونستانتین کوساچیوف سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ جامع اور دیرپا شراکت داری کے قیام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پارلیمانی سطح پر روابط بڑھانے، تجارتی و معاشی تعلقات کو وسعت دینے اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ حکومت کے آئندہ اجلاس اور پاک-روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، معاشی، سائنسی و تکنیکی تعاون کے دسویں سالانہ اجلاس کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی۔ یہ اجلاس رواں سال کے آخر میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں