روسی وزارت خارجہ پوتن کے ہدایات پر جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ پر کام کر رہی ہے،لاوروف

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روسی وزارت خارجہ نے صدر ولادیمیر پوتن کی 5 نومبر کے سکیورٹی کونسل اجلاس میں دی گئی ہدایات قبول کر لی ہیں اور اس پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں صدر پوتن نے وزارت خارجہ، وزارت دفاع، خصوصی اداروں اور شہری ایجنسیوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ ٹیسٹ کی تیاری کے حوالے سے تجاویز پیش کریں۔

لاوروف نے کہا کہ واشنگٹن کے تازہ بیانات میں واضح نہیں ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کس قسم کے ٹیسٹ کی بات کر رہے تھے، آیا وہ مکمل جوہری دھماکے ہیں یا سب کریٹیکل ٹیسٹ (جن میں کوئی جوہری رد عمل نہیں ہوتا)۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روس عوام کو تجاویز اور اقدامات کے نتائج سے آگاہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں