صدر پوتن کی براہ راست پریس کانفرنس کا اعلان بعد میں‌کیا جائے گا، کریملن

ماسکو(وائس آف رشیا) کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی صدرولادیمیر پوتن کی سالانہ براہ راست سوال و جواب نشست اور پریس کانفرنس کی تاریخ بعد میں باقاعدہ طور پر اعلان کی جائے گی۔

پیسکوف نے بتایا کہ اس سال بھی مصنوعی ذہانت سمیت مختلف ذرائع کے ذریعے عوام کے سوالات جمع کیے جائیں گے، جوڈائریکٹ لائن سے دو ہفتے قبل کیے جائیں گے۔

صدر پوتن 2001 سے اپنی سالانہ Direct Line سیشن کے ذریعے روسی شہریوں کے سوالات کے جوابات دیتے آرہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں یہ سیشن “سالانہ پریس کانفرنس” کے ساتھ ملا دیا گیا ہے اور اسے “Year-End Recap with Vladimir Putin” کا نام دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں