ماسکو(وائس آف رشیا) کریملن میں ہونے والی اس تقریب کے دوران صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ “بوریویستنک” ایک ایسا کروز میزائل ہے جو لامحدود فاصلے تک پرواز کر سکتا ہے اور جوہری انجن سے چلنے والا دنیا کا منفرد نظام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میزائل کی درستگی اور رفتار دونوں میں یہ دنیا کے موجودہ تمام میزائل سسٹمز سے بہتر ہے۔
پوتن کے مطابق اس میزائل کے انتہائی چھوٹے مگر طاقتور جوہری ری ایکٹرزچند سیکنڈز میں فعال ہو جاتے ہیں
جب کہ عام ری ایکٹرز کو گھنٹوں یا دن لگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اب اگلی نسل کے ہائپر سونک جوہری میزائل تیار کر رہا ہے. جن کی رفتار آواز سے تین گنا زیادہ ہوگی۔
صدر نے کہا کہ “پوسائیڈن” آبدوز روس کی ایک اور تاریخی کامیابی ہے
جو ایک ہزار میٹر کی گہرائی تک غوطہ لگا سکتی ہے .اور تمام جدید بحری جہازوں سے کئی گنا زیادہ رفتار رکھتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان جدید نظاموں میں استعمال ہونے والی تمام ٹیکنالوجی، مواد اور سافٹ ویئر مکمل طور پر روسی ساختہ ہیں، جو ملک کے تکنیکی خودمختاری کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
اس سے قبل روسی صدر پوتن نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر کوزما منین اور دیمتری پوزارسکی کی یادگار پر پھول چڑھائے۔
اس روایتی تقریب میں مذہبی فرقوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ عوامی اور نوجوان تنظیموں کے ارکان نے بھی شرکت کی۔
شاہد گھمن دنیا نیوز،ماسکو روس









