ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزیرِاعظم میخائل میشوستین دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے پہلے روز ہانگزو شہر میں روس اور چین کے وزرائے اعظم کا 30 واں باقاعدہ اجلاس منعقد ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ، لاجسٹک روابط، صنعتی اشتراک، توانائی شراکت داری کے استحکام اور جدید ٹیکنالوجی و زراعت کے شعبوں میں تعاون کے دائرہ کار کے وسعت پر بات چیت کی جائے گی۔
دوسرے روز بیجنگ میں روسی وزیرِاعظم کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔









