سائبر کرائم کے خلاف اقوام متحدہ کنونشن، تاریخی پیش رفت قرارہے، صدر پوتن

ہنوئی (وائس آف رشیا) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اقوام متحدہ کے سائبر کرائم کے خلاف کنونشن پر دستخط کو تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت دنیا کے بیشتر ممالک کی حمایت سے ممکن ہوئی ہے۔

ہنوئی میں ہونے والی دستخطی تقریب کے موقع پر صدر پوتن کا پیغام روس کے پراسیکیوٹر جنرل الیگزینڈر گوتسان نے پڑھ کر سنایا۔ اپنے پیغام میں صدر پیوٹن نے کہا کہ 2019 میں روس نے ایک جامع بین الاقوامی معاہدے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ معلوماتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی کے مجرمانہ استعمال کو روکا جا سکے، اور آج اس کوشش کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کنونشن جدید دور کے ایک بڑے عالمی چیلنج، یعنی ڈیجیٹل جرائم، سے نمٹنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق سائبر کرائم اکثر دہشت گردی، انتہاپسند نظریات کے فروغ، منشیات اور اسلحے کی غیر قانونی تجارت سے منسلک ہوتے ہیں جو نہ صرف افراد بلکہ پوری ریاستوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ قریبی بین الاقوامی تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ سائبر جرائم کے خلاف موثر حکمتِ عملی اپنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں