ماسکو(وائس آف رشیا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے آج ہونے والی اسٹریٹیجک جوہری قوتوں کی مشقوں کو معمول کے مطابق قرار دیا ہے۔ کریملن سے جاری بیان کے مطابق یہ تربیتی مشقیں دفاعی تیاری کے شیڈول کے تحت کی گئیں اور اس میں زمینی، بحری اور فضائی عناصر شامل تھے۔
مشق کے دوران بین البراعظمی میزائلز اور فضائی کروز میزائلز کے عملی تجربات کیے گئے، اور روسی حکام کے مطابق تمام اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔
روس کی اسٹریٹیجک ڈٹیرنس فورسز کا مقصد ملک اور اس کے اتحادیوں پر کسی بھی حملے کی صورت میں جارحین کو روکنا اور بھرپور جواب دینا ہے۔ اس میں اسٹریٹیجک آفینسو اور ڈیفینسو فورسز شامل ہیں، جن میں اسٹریٹیجک میزائل فورسز، طویل فاصلے کے بمبار، بحری جہاز، سب میرینز اور میزائل کیریئر فضائی جہاز شامل ہیں۔
روس کی دفاعی فورسز میں ایئر اسپیس فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں جو میزائل حملے کی ابتدائی وارننگ، خلائی نگرانی، اینٹی بیلسٹک میزائل، اور ہوا و خلائی دفاع کے نظام چلاتے ہیں۔









