یورپ امن کے بجائے کیف کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہا ہے، کریملن

ماسکو (وائس آف رشیا) کریملن نے یورپی ممالک پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین میں جاری جنگ کو ختم کرنے کے بجائے کیف حکومت کو لڑائی جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے بتایا کہ یورپی ملک امن کی کوششوں میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے اور اس معاملے میں مؤثر اقدامات نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی نیٹو ممالک روس کے خلاف ممکنہ فوجی تصادم کی تیاری کر رہے ہیں۔

پیسکوف نے یاد دلایا کہ دسمبر 2021 میں یورپی ممالک نے روس کی طرف سے پیش کیے گئے غیر منقسم سلامتی کے اصول کو نظرانداز کیا تھا۔ روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے دنوں سے یورپی دارالحکومتوں نے روس کی “اسٹریٹجک شکست” کے حصول پر زور دیا۔

ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ امریکہ میں انتظامیہ کی تبدیلی کے باوجود، یورپی ممالک روس کے ساتھ تعمیری تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے۔

پیسکوف کے مطابق، یورپی حکومتیں حقیقت میں امن کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی بلکہ یوکرین کی حکومت کو ہر ممکن طریقے سے جنگ جاری رکھنے کے لیے حوصلہ دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں