مغربی ممالک نے روس کو سالوں آزادیِ اظہار سکھائی، اب وہ اسے پابند کرنا چاہتے ہیں، پوتن

ماسکو (وائس آف رشیا) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے آر ٹی کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی اشرافیہ نے برسوں روس کو آزادیِ اظہار اور مقابلے کی اہمیت سکھائی، مگر اب وہ اسی سب کو ممنوع اور بلاک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

صدر پوتن نے کہا کہ سالوں تک انہوں نے ہمیں سکھایا کہ کیسے جینا ہے، میڈیا کیسے کام کرے، جمہوریت کیا ہے، اور حقیقی آزادیِ اظہار کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے ہمیں مقابلے، رائے کی کثرت اور دیگر اقدار کی اہمیت باور کرائی۔

لیکن ان کا کہنا تھا کہ جب آر ٹی آیا اور سیکڑوں لاکھوں لوگ ایک نئے زاویہ نظر سے خبریں دیکھنے لگے، تو انہی اشرافیہ کا ردعمل سادہ اور ابتدائی تھا ،پابندی، منسوخی، بلاک۔

صدر پوتن کی یہ باتیں روس اور مغرب کے تعلقات اور میڈیا کی آزادی پر ایک واضح سیاسی اشارہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں