ٹرمپ کا مذاق: اگلے سال نوبل امن انعام کی امید

واشنگٹن (وائس آف رشیا)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال نوبل امن انعام حاصل کرنے کی توقع رکھتے ہیں، اور یہ بات انہوں نے مزاحیہ انداز میں ایک وائٹ ہاؤس تقریب کے دوران کی۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی بھی امریکی صدر نے کسی جنگ کو روکا ہو۔ میں نے آٹھ جنگیں آٹھ ماہ میں روکی ہیں۔ کیا مجھے نوبل انعام ملا؟ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا آپ یقین کرتے ہیں؟ حتیٰ کہ میں نے خود بھی کہا کہ یہ ناممکن ہے، لیکن کوئی بات نہیں، مجھے امید ہے کہ اگلا سال بہتر ہوگا۔ صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے شاید کروڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔

واضح رہے کہ 10 اکتوبر کو نوبل کمیٹی نے اس سال کا نوبل امن انعام ماریہ کورینا ماچادو کو دیا، جو وینزویلا کی پارلیمنٹ کی سابق اپوزیشن رکن ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں