روس اور یوکرین کے درمیان 185،185 قیدیوں کا تبادلہ

ماسکو(وائس آف رشیا) روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا ایک اور مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ ماسکو کے مطابق اس بار دونوں ملکوں نے 185،185 فوجیوں کو رہا کیا ہے، جب کہ یوکرین نے مزید 20 عام شہریوں کو بھی آزاد کیا۔”

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ تبادلہ 23 جولائی کو استنبول میں ہونے والے روس۔یوکرین مذاکرات کے تحت طے پائے گئے معاہدے کے مطابق کیا گیا۔ رہائی پانے والے فوجی اور شہری اس وقت بیلا روس میں طبی اور نفسیاتی معاونت حاصل کر رہے ہیں۔

وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی فوجی اپنے کندھوں پر قومی پرچم اوڑھے “ہورے” کے نعرے لگاتے ہوئے بسوں میں سوار ہو رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان اس نوعیت کے تبادلے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ قیدیوں اور ہلاک شدہ فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔ صرف گزشتہ ماہ ستمبر میں ایک ہزار یوکرینی فوجیوں اور 24 روسی فوجیوں کی میتیں واپس کی گئی تھیں۔

ماسکو نے اس عمل کو تعمیری سفارت کاری کی ایک مثال قرار دیا ہے، تاہم روسی حکام کا کہنا ہے کہ کیف بڑے معاہدے پر سنجیدگی سے پیش رفت میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں