ایلون مسک دنیا کے پہلے 500 ارب ڈالر کے مالک بن گئے, فوربز

نیویارک (وائس آف رشیا) فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکی بزنس ٹائیکون ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے،

فوربز کے مطابق، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ، سوشل نیٹ ورک “ایکس” اور نیورولِنک کے مالک مسک کی دولت امریکی مشرقی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے (ماسکو کے وقت رات 10:30 بجے) 500 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ کچھ دیر بعد یہ دولت مزید بڑھ کر 500.5 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔

میگزین نے ان کی دولت میں اس تیز رفتار اضافے کی وجہ ان کے امریکی حکومت کی “ایفیشینسی ایجنسی” کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے اور مکمل طور پر کاروبار پر توجہ دینے کو قرار دیا۔

فوربز ارب پتیوں کی فہرست میں مسک پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ ان کے بعد اوریکل کے چیئرمین لیری ایلیسن 351.6 ارب ڈالر، میٹا کے بانی مارک زکربرگ 246.1 ارب ڈالر، ایمیزون کے بانی جیف بیزوس 233.2 ارب ڈالر اور گوگل کے شریک بانی لیری پیج 204.6 ارب ڈالر کے ساتھ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مسک نے ایک ریکارڈ بنایا تھا جب دسمبر 2024 میں وہ پہلے شخص بنے تھے جن کی دولت 400 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں