یورپی کمیشن کا نیا منصوبہ: روسی اثاثے زیرو-کوپن بانڈز کے بدلے یوکرین کو منتقل ہوں گے

برسلز(وائس آف رشیا) یورپی کمیشن (ای سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ یورپ میں منجمد روسی اثاثوں کی مالیت، جو تقریباً 140 ارب یورو بنتی ہے، کو زیرو-کوپن بانڈز میں تبدیل کر کے یوکرین کو منتقل کیا جائے۔ اس بارے میں امریکی جریدے Politico نے ایک مسودہ بیان کے حوالے سے اطلاع دی ہے جو یکم اکتوبر کو کوپن ہیگن میں ہونے والے غیر رسمی یورپی یونین اجلاس کے بعد جاری کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، یہ فنڈز قرضوں کی صورت میں قسط وار یوکرین کو منتقل ہوں گے۔ تاہم، قسطوں کی تعداد اور ترسیل کا وقت فی الحال واضح نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ 10 ستمبر کو یورپی کمیشن کی صدر اُرزُلا فان ڈیر لاین نے وضاحت کی تھی کہ یورپی یونین منجمد روسی اثاثوں کو براہِ راست ضبط کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی، بلکہ انہی کو بنیاد بنا کر یوکرین کے لیے قرضے جاری کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں