مغرب روسی معاشرے میں تقسیم کے لیے لبرل اپوزیشن گروپوں کو استعمال کر رہا ہے، سکیورٹی کونسل

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی سکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ مغربی طاقتیں لبرل اپوزیشن اور قوم پرست تنظیموں کو استعمال کرتے ہوئے روسی عوام کے شعور کو متاثر کرنے اور معاشرے میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سکیورٹی کونسل کے پریس سروس کے مطابق ایک بین الادارہ جاتی اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ’’غیر ملکی عناصر اشتعال انگیز مواد کے ذریعے صورتِ حال کو غیر مستحکم کرنے، عوامی رائے کو گمراہ کرنے اور روس کے داخلی و خارجی پالیسیوں کو بدنام کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔‘‘

اجلاس میں بتایا گیا کہ انٹرنیٹ ذرائع کو ریاستی بنیادوں کو کمزور کرنے، انتہا پسند نظریات کے فروغ اور نسلی و مذہبی اختلافات کو ہوا دینے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

سکیورٹی کونسل نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 15 ہزار سے زائد آن لائن پلیٹ فارمز، کمیونٹیز اور چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے جو نفرت انگیزی اور نسلی و مذہبی منافرت پھیلا رہے تھے۔

پریس سروس کے مطابق اجلاس کے اختتام پر بین الادارہ جاتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے اور کارروائیوں کی رفتار بڑھانے کے لیے اضافی اقدامات طے کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں