امریکی کمپنیاں روسی مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار، فیصلہ سیاست پر منحصر: کریملن ایلچی

ماسکو (وائس آف رشیا) روسی صدر کے بین الاقوامی اداروں سے تعلقات کے ایلچی بورس ٹیٹوف نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیاں روسی مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور نئی کمپنیاں بھی آنے کو تیار ہیں، تاہم ان کا آنا یا نہ آنا سیاسی حالات پر منحصر ہے۔

ٹیٹوف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کئی امریکی برانڈز نے دباؤ کے باوجود روس نہیں چھوڑا۔ ان میں برگر کنگ اور مارس جیسی کمپنیاں شامل ہیں جو آج بھی روسی مارکیٹ میں موجود ہیں۔ ان کے مطابق، “زیادہ تر کمپنیاں واپس آنے کے لیے تیار ہیں اور کئی نئی کمپنیاں بھی آ سکتی ہیں، لیکن اصل فیصلہ پابندیوں اور سیاسی رکاوٹوں کے خاتمے پر ہے۔”

انہوں نے واضح کیا کہ وقت کے ساتھ روسی مارکیٹ تبدیل ہو چکی ہے، جس نے امریکی کمپنیوں کے لیے مقابلے کو ایک نئے مرحلے پر پہنچا دیا ہے۔ “روسی برانڈز تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور چینی کمپنیاں بھی مضبوطی سے موجود ہیں۔ آج مقابلے کا ماحول بالکل مختلف ہے اور امریکی کمپنیوں کو سوچنا ہوگا کہ آیا وہ اس میدان میں کامیاب ہو سکیں گی یا نہیں۔”

ٹیٹوف نے مزید کہا کہ روس میں رجسٹرڈ ہر کمپنی کو، مالک ملک کے قطع نظر، برابر حقوق حاصل ہوں گے اور اسی اصول کے تحت تمام غیر ملکی ادارے بھی کام کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں