واشنگٹن(وائس آف رشیا) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی اس تجویز سے آگاہ ہیں جس میں انہوں نے نیو اسٹارٹ معاہدے کے خاتمے کے بعد بھی اس کی بنیادی پابندیوں پر عمل جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ جلد اس پر اپنا تبصرہ کریں گے۔
“صدر اس پیشکش سے آگاہ ہیں، اور میں انہیں اس پر خود تبصرہ کرنے دوں گی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ تجویز کافی اچھی ہے، مگر صدر اس بارے میں اپنے طور پر کچھ کہنا چاہتے ہیں،” کیرولین لیویٹ نے کہا۔
یاد رہے کہ صدرپوتن نے روسی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اعلان کیا تھا کہ روس نیو اسٹارٹ معاہدے کے فروری 2026 میں اختتام کے بعد بھی ایک سال تک اس کی بنیادی مقداری حدود پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ امریکہ بھی ایسا کرے اور توازن کو بگاڑنے والے اقدامات نہ کرے۔









