ماسکو: یورپی یونین کی ممکنہ ویزہ پابندیوں پر روس کا ردعمل آئے گا، روسی وزارتِ خارجہ

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے روسی شہریوں یا سفارتکاروں پر کسی بھی نئی ویزہ پابندی کا جواب روس اپنے قومی مفاد کے مطابق دے گا۔

انہوں نے کہا کہ “اگر بات روسی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی اور عملی طور پر ان کی سرگرمیوں کو روکنے کی ہے تو ہم کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ باقی اقدامات پر ہم مخصوص حالات کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ روس ہمیشہ اپنے قومی مفاد کو ترجیح دیتا ہے۔”

یاد رہے کہ اطالوی خبر رساں ادارے ANSA نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ یورپی کمیشن روس کے خلاف 19ویں پیکج آف سینکشنز کے حصے کے طور پر روسی شہریوں کو سیاحتی ویزہ جاری کرنے پر اضافی پابندیوں پر غور کر رہا ہے۔

اسی حوالے سے چیک وزیر خارجہ یان لپاوسکی نے کہا تھا کہ نئی پابندیوں میں شینگن زون کے اندر روسی سفارتکاروں کی آزادانہ نقل و حرکت پر بھی پابندی شامل ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں