ایس سی او سمٹ: صدر پوتن کی مودی، اردوان اور ایرانی صدر سے ملاقاتیں طے

تیانجن (وائس آف رشیا)شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کی اہم عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کا شیڈول طے پا گیا ہے۔ صدارتی معاون یوری اوشاکوف کے مطابق صدر پوتن آج کم از کم پانچ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

ایجنڈے کے مطابق پوتن کی ملاقاتیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ہوں گی۔ اس کے علاوہ وہ کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن منیٹ اور نیپال کے وزیراعظم شرما اولی سے بھی مختصر گفتگو کریں گے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ صدر پوتن کے شیڈول میں مزید ملاقاتیں اور بات چیت بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

یہ ملاقاتیں ایسے موقع پر ہو رہی ہیں جب شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں علاقائی تعاون، سلامتی اور معیشت کے حوالے سے بڑے فیصلے متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں