یوکرین کی سکیورٹی امن معاہدے کے بعد ہی ممکن ہے، ماریہ زخارووا

ماسکو (وائس آف رشیا) روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ یوکرین کو سکیورٹی گارنٹیز صرف ایک جامع اور پائیدار امن معاہدے کے نتیجے میں دی جا سکتی ہیں، نہ کہ مذاکرات سے پہلے ان کی شرط رکھی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بحران کی جڑوں کو ختم کیے بغیر کوئی بھی سکیورٹی فارمولہ ناقابلِ عمل ہوگا۔

زاخارووا کے مطابق مذاکرات کا حتمی نتیجہ ڈی ملٹریزیشن، ڈی نازیفیکیشن، یوکرین کی غیر جانبداری اور غیر ایٹمی حیثیت، زمینی حقائق کی تسلیم، روسی و روسی زبان بولنے والوں کے حقوق کا تحفظ، اور آرتھوڈوکس چرچ پر مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے پیش کردہ سکیورٹی گارنٹیز دراصل روس کو گھیرنے اور کیف حکومت کو نیٹو کے قریب تر کرنے کا ایک یکطرفہ منصوبہ ہے، جو خطے اور عالمی سطح پر مزید عدم استحکام پیدا کرے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ سکیورٹی ضمانتیں روس کے مفادات کو مدنظر رکھے بغیر ممکن نہیں اور مغربی تجاویز اس خطے کو براہِ راست تصادم کی طرف دھکیل رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں