روس سے ہنگری اور سلوواکیہ کو تیل کی سپلائی بحال ، MOL

بُڈاپیسٹ(وائس آف رشیا) ہنگری کی توانائی کمپنی MOL نے اعلان کیا ہے کہ روس سے ہنگری اور سلوواکیہ کو ڈروژبا (Druzhba) پائپ لائن کے ذریعے تیل کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ یہ پائپ لائن حال ہی میں یوکرینی افواج کے حملے کی زد میں آئی تھی۔

کمپنی کے مطابق “ہنگری اور سلوواکیہ کو ڈروژبا پائپ لائن کے ذریعے تیل کی سپلائی آج بحال کر دی گئی ہے۔”

تاہم MOL نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنی مقدار میں تیل کی ترسیل دوبارہ شروع کی گئی ہے۔

اس سے قبل ہنگری کے وزیرِ خارجہ و تجارت پیٹر سیزیارتو نے کہا تھا کہ 28 اگست سے ڈروژبا پائپ لائن کے ذریعے خام تیل کی ترسیل جزوی طور پر بحال کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں