نیو یارک(وائس آف رشیا) امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان دوطرفہ ملاقات ممکن ہے۔
وٹکوف نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ “میرے خیال میں ہم آخرکار ایک دوطرفہ ملاقات دیکھ سکتے ہیں۔ میری رائے میں اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی بھی ضروری ہوگی۔”
اس سے قبل 22 اگست کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ فی الحال صدر پوتن اور زیلنسکی کی ملاقات کا کوئی منصوبہ موجود نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا تھا کہ صدر پوتن ایسی ملاقات کے لیے اس وقت تیار ہوں گے جب کوئی واضح ایجنڈا سامنے آئے گا۔









