یوکرین کے امن معاہدے میں سلامتی کی ضمانتیں اور سرحدی معاملات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

نیویارک (وائس آف رشیا) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ یوکرین کے بحران کے حل کے لیے دو بنیادی مسائل سب سے اہم ہیں وہ یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانتیں اور روس کے ساتھ سرحدی تنازعات ہیں

انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ “اصل اختلاف سلامتی کی ضمانتوں اور یوکرین کی سرحدی لکیروں کے تعین پر ہے۔ اگر ان معاملات کو حل کر لیا جائے تو امن معاہدے کا راستہ نکل سکتا ہے۔”

امریکی نائب صدر کے مطابق واشنگٹن نے فریقین کے لیے اہم نکات واضح کر دیے ہیں کہ یوکرین کے لیے سلامتی کا معاملہ اور روس کے لیے علاقائی خدشات ہیں

ادھر، یورپی رہنماؤں نے یوکرین کی سلامتی کے لیے ممکنہ مغربی افواج کی تعیناتی کے امکان پر پھر سے زور دینا شروع کر دیا ہے، خاص طور پر پیر کو واشنگٹن میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے بعد۔

دوسری جانب، ماسکو نے یوکرین میں نیٹو افواج کی موجودگی کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو کہا تھا کہ یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانتیں اگر کسی غیر ملکی فوجی مداخلت کی شکل میں ہوں تو یہ روس کے لیے ناقابل قبول ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں