ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی مسلح افواج نے دنیپروپیٹروفسک ریجن کے علاقے فلیا کو اپنی کارروائیوں کے نتیجے میں آزاد کرا لیا ہے۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ “بیٹل گروپ سینٹر کی یونٹس نے جارحانہ کارروائی کرتے ہوئے فلیا قصبے کو آزاد کرایا۔”
خیال رہے کہ جون میں بیٹل گروپ ایسٹ نے بھی دنیپروپیٹروفسک ریجن میں بیٹل گروپ سینٹر کے ساتھ مل کر پیش قدمی شروع کی تھی۔
وزارت دفاع کے مطابق اس سے قبل علاقے کے پانچ مزید قصبے روسی فوج کے کنٹرول میں آچکے ہیں، جن میں دچنوئے (7 جولائی)، مالئیوکا (26 جولائی)، ینورسکویے (5 اگست)، ورونویے (16 اگست) اور نووے جارجییفکا (20 اگست) شامل ہیں۔ اس طرح فلیا اس ریجن کا چھٹا قصبہ ہے جو روسی افواج کے کنٹرول میں آیا ہے۔









