روس کے کرسک جوہری بجلی گھر کے قریب یوکرینی ڈرون مار گرایا گیا

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی فضائی دفاعی نظام نے اتوار کی صبح یوکرین کا ایک خودکش ڈرون کرسک ریجن میں واقع جوہری بجلی گھر کے قریب مار گرایا۔

پلانٹ کی انتظامیہ کے مطابق، گرنے والے ڈرون نے بجلی کے نظام کو جزوی نقصان پہنچایا اور ایک چھوٹی آگ بھی بھڑک اٹھی جس پہ فوری طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اگست 2024 میں یوکرینی افواج نے روس کی سرحد پار کرتے ہوئے کرسک ریجن کے کئی دیہات اور سرحدی قصبے سودژا پر قبضہ کر لیا تھا۔ تاہم روسی فوج نے اپریل 2025 تک اس علاقے پر مکمل کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا۔

یوکرین ماضی میں بھی روسی توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بناتا رہا ہے، جن میں تیل صاف کرنے کے کارخانے، گیس تنصیبات اور بجلی کے نیٹ ورکس شامل ہیں۔ حال ہی میں یوکرینی حملے میں یورپی یونین کو تیل فراہم کرنے والی ڈروژبا پائپ لائن بھی متاثر ہوئی، جس پر ہنگری اور سلوواکیہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں