یوکرینی فورسز نے دروژبا آئل پائپ لائن پر دوبارہ حملہ کیا، ہنگری کو تیل کی سپلائی معطل کر دی گئی

بڈاپسٹ(وائس آف رشیا) ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سیارٹوو نے کہا ہے کہ یوکرینی افواج نے دوبارہ “دروژبا آئل پائپ لائن” کو نشانہ بنایا ہے جس کے باعث روس سے ہنگری کو تیل کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

وزیرِ خارجہ کے مطابق یہ مختصر عرصے میں تیسرا حملہ ہے اور گزشتہ رات روس۔بیلاروس سرحد پر یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ ہمارے ملک کی توانائی سلامتی پر حملہ ہے اور ہمیں جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش ہے، لیکن یہ کامیاب نہیں ہوگی۔ ہم امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور اپنے قومی مفادات کا دفاع کریں گے۔”

اس سے قبل اسی ہفتے یوکرین نے ڈرون حملے کے ذریعے “دروژبا پائپ لائن” کو نقصان پہنچایا تھا جس کی مرمت روسی ماہرین نے کی۔ اس دوران ہنگری کو دو دن تک تیل کی فراہمی معطل رہی۔ پیٹر سیارٹوو نے اس معاملے پر روس کے پہلے نائب وزیرِ توانائی پاویل سوروکِن سے رابطہ کیا۔

ہنگری نے یوکرین کی کارروائی کو “ناقابلِ قبول اور اشتعال انگیز” قرار دیتے ہوئے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر یہ حملے جاری رہے تو وہ یوکرین کو بجلی کی برآمد بند کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں