کیف کے شہری آبادی پر دہشت گردانہ حملے جاری ہیں، ماریا زخارووا

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کی جانب سے یوکرین بحران کے حل کی کوششوں کے باوجود کیف کا حکومت شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آ رہی۔

زخارووا کے مطابق گزشتہ ہفتے دشمن ڈرون حملوں میں 156 روسی شہری متاثر ہوئے جن میں 15 افراد ہلاک اور 141 زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں 14 نابالغ بچے بھی ہیں۔

ترجمان نے زور دیا کہ شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے پر حملے یوکرین کی حکومت کی دہشت گردانہ پالیسی کو بے نقاب کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں