ماسکو (وائس آف رشیا) روس کے علاقے کامچاٹکا میں آٹھ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی،زلزلے کا مرکز صرف بیس کلومیٹرکی گہرائی پرتھا،آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے،روس کےمشرقی ساحلی علاقوں سے سونامی کی لہریں ٹکرا گئیں،سیویرو کورلسک کے قصے میں متعدد گھر سونامی میں بہہ گئے،2 ہزار 700 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا
روسی وزیر کے مطابق زلزلے کے بعد کامچٹکا کے مختلف حصوں میں 3 سے 4 میٹر اونچی سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔
زلزلے سے چند افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ ممکنہ سونامی لہروں کے پیش نظر بحرالکاہل میں سونامی کی ایڈوائزری جاریکردی گئی۔
انڈونیشیا، جاپان اور فلپائن نے بھی ایمرجنسی وارننگ جاری کردی ہے۔ امریکا نے کیلی فورنیا، اوریگن اور واشنگٹن میں بھی سونامی وارننگ جاری کر دی۔اس کے علاوہ برٹش کولمبیا، الاسکا کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق روس کےمشرقی علاقے میں زلزلےکی 8 اعشاریہ 8 اورگہرائی ڈیڑھ سو کلومیٹر تھی، کامچاٹکا میں ایئرپورٹ پرکچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،روس کے علاوہ امریکی ریاست واشنگٹن اوریگون کیلیفورنیا،ہوائی، الاسکا اور جاپان میں بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے، ہوائی میں تمام تجارتی جہازوں اور بندرگاہوں کو خالی کرنےکا حکم دیدیا گیا ہے۔
جاپان میں 20 لاکھ افراد کو سونامی کے باعث انخلا کی وارننگ جاری کردی گئی،220 شہروں اور قصبوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے،ہوائی میں حکام نے انخلا کی تیاریاں شروع کردی،گیس اسٹیشنوں پر لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،مشرقی جاپان میں ریلوےسروس معطل کردی گئی،احتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے فوکوشیما ایٹمی مرکز کوخالی کروالیا گیا،فلپائن میں بھی لوگوں کو ساحل پرنہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےزلزلےاورسونامی وارننگ پر ایکس پربیان جاری کیا ہے،ان کا کہنا ہے بحرالکاہل میں شدید زلزلےکےنتیجےمیں ہوائی میں رہنے والوں کے لیےسونامی وارننگ جاری کی گئی ہے،الاسکا اور امریکا کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی واچ نافذ ہے،مضبوط رہیں،محفوظ رہیں۔









