ماسکو(وائس آف رشیا) سفارتخانہ پاکستان ماسکو نے روس میں مقیم تمام پاکستانیوں کے کوائف اپ ڈیٹ کرنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے سفارتخانہ کی جانب سے ایک ای فارم جاری کیا گیا ہے جسے 31 جولائی 2025 سے پہلے پر کرکے بھیجنا لازمی ہے. روس میں مقیم تمام پاکستانی اس فارم کو پرکرنے کے پابند ہونگے،
ای فارم کو کو اوپن کرکے اس میں اپنا نام، ولدیت، پاسپورٹ نمبر، شناختی کارڈ نمبر، روس میں اور پاکستان میں مکمل ایڈریس، پروفیشن (کی جگہ روس میں کاروبار، جاب، طالب علم ) اور رابطہ نمبر لکھ کر بھیج دیں.
سفارتخانہ پاکستان ماسکو کے مطابق 31 جولائی تک فارم جمع نہ کروانے والے کی سفارتخانہ میں پاسپورٹ کے اجرا سمیت کاغزات کی تصدیق و دیگر ضروری معاملات میں کوئی مدد نہیں کی جائے گی.
امیگریشن کے ضوابط کے مطابق، تمام شہریوں کو اپنے رہائشی ملک کے سفارت خانے کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے۔ 31 جولائی 2025 سے، سفارت خانہ صرف رجسٹرڈ افراد کو مدد اور دستاویزات فراہم کر سکے گا۔
اپنا ڈیٹا درج کرنے کیلئے نیچے دیئے گئےفارم پر کلک کریں…..










