روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ.

دنوں راہنمائوں نے بات چیت کے دوران مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیل کے فوجی آپریشن کے سلسلے میں انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی میں تیزی سے کمی کے حق میں بات کی۔ اس تناظر میں، محاذ آرائی کو مذاکراتی چینل پر منتقل کرنے کی اہمیت پر خاص طور پر زور دیا گیا۔

خارجہ پالیسی کے محکموں کے سربراہان نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، ماسکو اور ابوظہبی کی مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کی جانب پیش رفت کی تحریک کے لیے حالات پیدا کرنے کی کوششوں میں مدد کے لیے آمادگی کی تصدیق کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں