ماسکو(وائس آف رشیا) کریملن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے طیارے کے حادثے پر ہندوستانی صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو تعزیت پیش کی ہے۔
صدر پوتن نے اپنے پیغام میں کہاکہ احمد آباد ہوائی اڈے پر طیارے کے حادثے کے المناک نتائج پر میری گہری تعزیت کو قبول کریں۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور حمایت اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.









