روس نے ماسکو کیلئے افغان سفیر کی نامزدگی قبول کر لی

ماسکو(وائس آف رشیا) روس نے ماسکو کے لیے افغان سفیر کی نامزدگی سرکاری سطح پر قبول کر لی۔ کابل سے افغان وزارتِ خارجہ کے مطابق کابل میں روسی سفیر کی افغان قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات ہوئی ہے۔

افغان وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی سفیر نے روس کے لیے تجویز کردہ افغان سفیر کی رسمی منظوری کا نوٹ پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں