ماسکو(وائس آف رشیا) روسی صدر ولایمیر پوتن کی روس بزنس ایسوسی ایشن کے اراکین سے اہم ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس کے یوکرین میں فوجی آپریشن کے دوران مغربی پابندیوں کی وجہ سے بڑی بڑی مغربی کپمنیاں اوربرانڈز روسی مارکیٹ چھوڑ کرواپس چلے گئے تھے اگر وہ اب روس میں واپسی کیلئے درخواست کررہے ہیں اور معزرت کررہے ہیں تو ان کی واپسی کیلئے صرف معزرت ضروری نہیں.
انہوں نے کہا کہ ان کی واپسی کیلئے ہم اپنے ملکی اور کاروباری افراد کے مفاد کو مدنظررکھ کر فیصلہ کریں گے. انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے غیر ملکی کمپنیوں نے روسی مارکیٹ کو چھوڑا، حکام کی طرف سے ملک میں ان کی واپسی کے امکانات کا جائزہ لیتے وقت اسے مدنظر رکھا جائے گا۔ جن کمپنیوں نے ہماری توہین کی ہے انہیں واپسی کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی.
صدرپوتن نے کہا کہ کاروباری اداروں کی کوششوں کی بدولت قومی معیشت ترقی کر رہی ہے جبکہ روسی کی جی ڈی پی کی شرح نمو میںبہتری آئی ہے.
انہوں نے کہا کہ روسی برانڈز سینکڑوں اور ہزاروں کی تعداد میں ظاہر ہو رہے ہیں،ہماری مصنوعات کا معیار اکثر غیر ملکی برانڈز سے بہتر ہوتا ہے اگر ہماری کاروباری برادری کے مفادات کے نقطہ نظر سے کسی چیز کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے، تو سب سے پہلے، ہم اپنے کاروبار کے مفادات پر توجہ مرکوز کریں گے۔
صدر پوتن نے کہا کہ صرف روس کو نقصان پہنچانے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں کساد بازاری کی طرف جا رہی ہیں، روسی کاروباری اداروں اور حکام کو نئی پابندیوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ انھیں ہر چیز کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ہمیں ان پابندیوں سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں.
اس ملاقات میں بزنس روس ایسوسی ایشن کے اراکین نے بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا.














