روس کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ مزاکرات کرنے پر زور

ماسکو (وائس آف رشیا) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو دوطرفہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

لاوروف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی ہے۔ انہوں نےنئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان 1972 کے شملہ معاہدے اور 1999 کے لاہور اعلامیہ کی دفعات کے مطابق دو طرفہ بنیادوں پر سیاسی اور سفارتی طریقوں سے اختلافات کو حل کرنے پر زور دیاہے۔

وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ ماسکو امن کا حامی ہے اور اس کا ماننا ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت بڑھتی ہوئے کشیدگی پر بات چیت کو ترجیح دے۔

22 اپریل کو بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں سیاحوں کی موت ہو گئی۔ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا۔

پاکستان نے نہ صرف واقعے کی مذمت کی بلکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں