صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف کی ماسکو میں صدر پوتن سے ملاقات

ماسکو: رپورٹ شاہد گھمن
روسی صدر ولادیمیر پوتن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف کے ساتھ روسی صدارتی محل کریملن میں ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات کا مقصد یوکرین تنازع اور دیگر امور پر بات چیت کرنا تھا.

بین الاقوامی امور کے روسی رہنما کے مشیر یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ یہ مذاکرات تعمیری ثابت ہوئے ہیں اور امریکہ اور روس کے موقف کوقریب لایا ہے۔

اوشاکوف نے بتایا کہ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ بات چیت بہت مفید تھی اور وس اور امریکہ کے موقف کو نہ صرف یوکرین بلکہ کئی دیگر بین الاقوامی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی ۔

صدر پوتن اور وٹ کوف نے روس اور یوکرین کے نمائندوں کے درمیان براہ راست مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا. جبکہ اوشاکوف نے اس ملاقات کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں