ماسکو میں شدید برفباری، سردی کی شدت میں‌اضافہ

ماسکو (وائس آف رشیا) ماسکو میں گزشتہ رات سے شدید برفباری جاری ہے اور غیر متوقع طور پر ہونے والی یہ برفباری صرف ماسکو میں اور اس کے گردو نواح میں رہی ہے. اب تک 10 سینٹی میٹر یعنی 4 انچ تک برف پڑ چکی ہے…جبکہ روس کے دیگر شہروں میں برفباری کی کوئی اطلاع نہیں ہے.

حیران کن بات یہ ہے کہ روس کا سرد ترین علاقہ یاکوتیا جہاں پرسردیوں میں عمومآ درجہ حرارت منفی 50 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے آج وہاں کا درجہ حرارت 5 درجہ سینٹی گریڈ یے جبکہ ماسکو کا درجہ حرارت منفی 3 درجہ سینٹی گریڈ ہے….. اس وقت ماسکو میں شرید برفباری جاری ہے جس سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے.

یہاں پرمیں یہ بھی بتاتا چلوں کہ روس میں موسم سرما کی برفباری کا آغازنومبر کے مہینے میں‌شروع ہوتا ہے جبکہ فروری اورمارچ کے مہینے میں عمومی طور پربرفباری کا یہ سلسلہ ختم ہوجاتا ہے.

لیکن ان سردیوں میں ماسکو سمیت روس کے دیگر شہروں میں برفباری کی شدت دیکھنے میں نہیں آئی اور موسم سرما کا جلد اختتام ہوگیا تھا.اب تو لوگوں نے گرم جیکٹیں چھوڑ کر ٹی شرٹ پہننا شروع کردی تھی…لیکن اس برفباری نے ایک بار پھر ماسکو پرسفید چادر اوڑھ دی ہے.

محمکہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سے ہونےوالی برفباری کا یہ سلسلہ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا جبکہ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا..انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں اور گلیوں سے برف ہٹانے کا کام جاری جبکہ شہریوں کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ غیرضروری سفرکرنے سے پرہیز کریں….

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں