صدر پوتن کی جانب سے مسلمانوں کی عیدالفطر کی مبارکباد

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر روسی مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے

روسی صدر نے نے کہا کہ میں آپ کو عید الفطر پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر، یہ قدیم اور اہم تعطیل روحانی ترقی، مہربانی اور ہمدردی کی جستجو کی علامت ہے،صدر پوتن کا مبارکباد کا یہ پیغام روس کے مسلمانوں کے سینٹرل اسپرچوئل ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔

پوتن نے روس کی عوامی اور روحانی زندگی میں مسلم تنظیموں کے اہم شراکت اور خیراتی، تعلیمی اور حب الوطنی کے منصوبوں اور اقدامات میں ان کے کردار کوبے حد سراہا.
روسی وزیر اعظم میخائل میشوستنن نے بھی مسلمانوں کو عید الفطر کے تہوار کے موقع پر مبارکباد دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں