روسی صدر ولادیمیر پوتن جلد ہندوستان کا دورہ کریں گے

ماسکو (وائس آف رشیا) روسی صدر ولادیمیر پوتن جلد ہی ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ روس یوکرین جنگ کے بعد یہ ان کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال روس کے دورے میں پوتن کو ہندوستان آنے کی دعوت دی تھی جسے اب پوتن نے قبول کر لیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوتن کے دورۂ ہندوستان کی تیاریاں جاری ہیں، لیکن انہوں نے اس دورے کی تاریخ نہیں بتائی۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ `صدر ولادیمیر پوتن نے ہندوستانی وزیر اعظم کی دعوت قبول کر لی ہے۔ اب ہماری باری ہے۔ یہ دورہ اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ ہندوستان اور روس کے تعلقات ہمیشہ سے مضبوط رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اپنی تیسری مدت کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں روس کا دورہ کیا۔ اب پوتن کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کواور مضبوط کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں