ماسکو (وائس آف رشیا) روسی صدر ولادیمیر پوتن کی متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے . صدر پوتن نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کردہ فعال ثالثی معاونت کے لیے شکریہ ادا کیا۔
دوںوں رہنماؤں نے یوکرائنی تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنے اور ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور روسی-امریکی مذاکرات کی موجودہ ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد النہیان نے روس اور امریکہ کی طرف سے شروع کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا اور خاص طور پر دونوں ممالک کے ماہرین کے گروپوں کی ریاض میں ہونے والی مشاورت کا خیرمقدم کیا۔
ولادیمیر پوتن اور محمد النہیان نے روس اور متحدہ عرب امارات کے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تعلقات کی سطح کو “مثبت ” قرار دیا جبکہ اوپیک پلس پروڈیوسر گروپ کے اندر “قریبی ہم آہنگی” پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے تجارتی، اقتصادی اور انسانی شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند منصوبوں کے مزید نفاذ کے حق میں بات کی۔ اوپیک پلس فارمیٹ میں قریبی رابطہ بھی برقراررکھنے پر اتفاق کیاگیا.
صدرولادیمیر پوتن نے محمد النہیان اور تمام اماراتی عوام کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے پر مبارکباد بھی دی.









