روس امریکہ کو سلامتی کے امور پر اعلیٰ نمائندوں کے اجلاس میں مدعو کرے گا – شائیگو

ماسکو(وائس آف رشیا) سلامتی کونسل کے سکریٹری سرگئی شوئیگو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس امریکی نمائندوں کو مئی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی سکیورٹی حکام کے بین الاقوامی اجلاس میں مدعو کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے آئندہ اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

2010 سے، روسی سلامتی کونسل نے سلامتی کے امور کے ذمہ دار اعلیٰ نمائندوں کے بین الاقوامی اجلاسوں کی میزبانی کی ہے۔ اس سال یہ اجلاس 27 سے 29 مئی تک ماسکو میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں