ماسکو(وائس آف رشیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورروسی صدرپیوٹن میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔۔امریکی اورروسی صدور کے درمیان ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت ہوئی ہے۔۔روس 30 روز تک یوکرین پر حملے نہ کرنے پر راضی ہوگیاہے۔۔جبکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے حملے روکنے کا حکم بھی جاری کردیاہے۔
امریکی صدرٹرمپ نے توانائی کی تنصیبات پر حملے روکنے کی تجویز دی ہے ۔۔ اس کے علاوہ ،روس اور یوکرین میں آج 175 قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق ہوگیا۔۔
دونوں رہنمائوں کے درمیان مشرق وسطی کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔۔اس کے علاوہ صدر پوتن نے یوکرین کے لیے غیر ملکی فوجی امداد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیاہے کہ اس تنازعہ کو دیرپا امن کے ساتھ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
جبکہ کریملن پریس سروس کے مطابق، کال کے دوران،صدر پوتن نے یوکرائنی تنازعے کے دیرپا پرامن حل کے لیے اپنے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔اس کے علاوہ صدر پوتن نے بحران کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنے اور روس کے سلامتی کے مفادات کو مدنظر رکھنے پر زور دیا۔









