واشنگٹن (وائس آف ر شیا) وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے یوکرین میں تنازعہ کو ہوا دینے کا الزام صدر جو بائیڈن کی سربراہی میں سابقہ امریکی انتظامیہ پر ڈالا ہے۔
انہوں نے یوکرین کے ارد گرد کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں پچھلی انتظامیہ کی وجہ سے یہ جنگ شروع ہوئی۔ جیسا کہ صدر ٹرمپ اکثر کہتے ہیں کہ یہ جنگ کبھی شروع نہ ہوتی اگر وہ عہدے پر ہوتے۔ یہ صرف سابقہ انتظامیہ کی نااہلی اور کمزوری کی وجہ سے شروع ہوئی تھی۔
انہوں نے یوکرین کے تنازع کو حل کرنے کے لیے ماسکو اور کیف کے ساتھ واشنگٹن کے رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کو اس پیشرفت پر بہت فخر ہے جو انہوں نے اور ان کی ٹیم نے اتنے کم وقت میں کی ہے، اور امید ہے کہ کل یہ پیشرفت آگے بڑھے گی،۔









